نئی دہلی،26/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی)نیشنل کیڈٹ کورنے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کو نیشنل کیڈٹ کور کے ہیڈکواٹر کیمپ میں شرکت سے منع کررہی ہے یہ کہتے ہوئے کہ ڈاڑھی رکھ کریہاں شرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔این سی سی نے طلبہ کو ڈارھی کٹاکر آنے کاحکم دیا جس کے ردعمل میں طلبہ نے کہاکہ یہ ہمارامذہبی معاملہ آپ مداخلت نہیں کرسکتے ہیں ،ہم ڈاڑھی نہیں کٹائیں گے اور وہ طلبہ کیمپ سے جانے کیلئے بھی تیار ہوگئے اس کے بعد کیڈٹ سربراہ نے طلبہ کو ڈسپلن توڑنے کا ملزم مانتے ہوئے تحریری شکل میں معافی مانگنے کا فرمان جاری کردیاہے ۔دوسری طلبہ معافی مانگنے کے بجائے این سی سی ہیڈکوارٹرپر شدید سردی ہونے کے باجود دھرنا پر بیٹھ گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ این سی سی ہیڈ کوارٹر میں یہ کیمپ 19 دسمبر سے جاری ہے اور 29 دسمبر تک یہ رہے گا ،اس کیمپ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم کل 45 کیڈٹوں نے حصہ لیاہے ،ان میں سے 10 طلبہ ڈاڑھی رکھتے ہیں ۔